حدیث نمبر: 6421
عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ ، وَقَالَ : " طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : " طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ نے کتے کی قیمت سے منع کیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے : یہ جاہلیت کی کمائی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” جاہلیت کی کمائی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” جاہلیت کی کمائی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 6422
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت اور فاحشہ عورت کی کمائی سے منع فرمایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 6423
وَعَنْ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ أَثْمَانِ الْكِلَابِ ؟ فَقَالَ : " طُعْمَةُ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ ، وَقَدْ أَغْنَى اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عُبَادَةَ ، وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کتوں کی قیمت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : یہ زمانہ جاہلیت کے لوگوں کی کمائی ہے اللہ تعالٰی نے اس سے بے نیاز کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسحاق بن یحیی کی نقل کردہ نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جو انہوں نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے حالانکہ اسحاق نامی راوی نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

حدیث نمبر: 6424
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَفْتِنَا عَنِ الْكَلْبِ ؟ فَقَالَ : " طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ ، وَقَدْ أَغْنَى اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمیں کتوں کے بارے میں حکم بیان کیجئے تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” یہ زمانہ جاہلیت کی کمائی ہے اللہ تعالیٰ نے اس سے بے نیاز کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جو معروف نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جو معروف نہیں ہے ۔