مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ ثَمَنِ الْكَلْبِ . باب: کتے کی قیمت
حدیث نمبر: 6424
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَفْتِنَا عَنِ الْكَلْبِ ؟ فَقَالَ : " طُعْمَةٌ جَاهِلِيَّةٌ ، وَقَدْ أَغْنَى اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمیں کتوں کے بارے میں حکم بیان کیجئے تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” یہ زمانہ جاہلیت کی کمائی ہے اللہ تعالیٰ نے اس سے بے نیاز کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جو معروف نہیں ہے ۔