مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ ثَمَنِ الْكَلْبِ . باب: کتے کی قیمت
حدیث نمبر: 6423
وَعَنْ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ أَثْمَانِ الْكِلَابِ ؟ فَقَالَ : " طُعْمَةُ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ ، وَقَدْ أَغْنَى اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عُبَادَةَ ، وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کتوں کی قیمت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : یہ زمانہ جاہلیت کے لوگوں کی کمائی ہے اللہ تعالٰی نے اس سے بے نیاز کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسحاق بن یحیی کی نقل کردہ نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جو انہوں نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے حالانکہ اسحاق نامی راوی نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔