کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے جن کا تعلق نر جانور کو جفتی کے لئے دینے ، فاحشہ عورت کی کمائی ، کاہن کی مٹھائی اور دیگر امور سے ہے
حدیث نمبر: 6396
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ ، وَعَنْ ثَمَنِ الْمَيْتَةِ ، وَعَنْ لَحْمِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ ، وَعَنْ مَهْرِ الْبَغِيِّ ، وَعَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ ، وَعَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَمَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں میں سے نوکیلے دانتوں والے اور پرندوں میں سے ہر نوکیلے پنچوں والے ( جانوروں اور پرندوں کا گوشت کھانے ) سے منع کیا ہے اور مردار کی قیمت سے اور پالتو گدھوں کا گوشت ( کھانے ) سے اور فاحشہ عورت کی کمائی سے اور نر جانور کو جفتی کے لئے ( معاوضے کے عوض میں ) دینے سے اور ارجوان کی چادروں ( کو استعمال کرنے ) سے منع کیا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس روایت میں سے صرف پالتو گدھوں اور ارجوان کی چادروں والا حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 6397
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَنَّهُ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ ، وَكَسْبِ الْحَجَّامِ ، وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ ، وَعَسْبِ الْفَحْلِ " . وَكَانَ لِلْبَرَاءِ تَيْسٌ يَطْرُقُهُ مَنْ طَلَبَهُ ، وَلَا يَمْنَعُهُ أَحَدًا ، وَلَا يُعْطِي أَجْرَ الْفَحْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ دِينَارٍ الْحَرَشِيُّ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے کتے کی قیمت فاحشہ عورت کی کمائی پچھنے لگانے والے کی کمائی کاہن کی مٹھائی اور نر جانور کو جفتی کے لئے دینے ( کے معاوضے ) سے منع کیا ہے ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) سیدنا براء رضی اللہ عنہ کا ایک نر جانور تھا جو شخص جفتی کے لئے اسے مانگتا تھا وہ اسے دے دیتے تھے وہ کسی کو منع نہیں کرتے تھے اور وہ نر جانور کا معاوضہ وصول نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد بن دینار حرشی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد بن دینار حرشی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 6398
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مِنَ السُّحْتِ : ثَمَنُ الْكَلْبِ ، وَمَهْرُ الْبَغِيِّ ، وَكَسْبُ الْحَجَّامِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” حرام چیزوں میں سے ( یہ چیزیں بھی شامل ہیں ) کتے کی قیمت فاحشہ عورت کی آمدن اور پچھنے لگانے والے کی کمائی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 6399
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : يُكْرَهُ مَهْرُ الْبَغِيِّ ، وَأَجْرُ الْكَاهِنِ ، وَكَسْبُ الْحَجَّامِ ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تَتَضَمَّنُ بَعْضَ هَذَا فِي أَبْوَابِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فاحشہ عورت کی آمدن کاہن کی کمائی حجام کی کمائی اور کتے کی قیمت کو حرام قرار دیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس بارے میں دیگر احادیث آگے آئیں گی جو اس سے متعلق بعض امور پر مشتمل ہوں گی وہ متعلقہ ابواب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس بارے میں دیگر احادیث آگے آئیں گی جو اس سے متعلق بعض امور پر مشتمل ہوں گی وہ متعلقہ ابواب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔