مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْ عَسْبِ الْفَحْلِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے جن کا تعلق نر جانور کو جفتی کے لئے دینے ، فاحشہ عورت کی کمائی ، کاہن کی مٹھائی اور دیگر امور سے ہے
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَنَّهُ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ ، وَكَسْبِ الْحَجَّامِ ، وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ ، وَعَسْبِ الْفَحْلِ " . وَكَانَ لِلْبَرَاءِ تَيْسٌ يَطْرُقُهُ مَنْ طَلَبَهُ ، وَلَا يَمْنَعُهُ أَحَدًا ، وَلَا يُعْطِي أَجْرَ الْفَحْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ دِينَارٍ الْحَرَشِيُّ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے کتے کی قیمت فاحشہ عورت کی کمائی پچھنے لگانے والے کی کمائی کاہن کی مٹھائی اور نر جانور کو جفتی کے لئے دینے ( کے معاوضے ) سے منع کیا ہے ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) سیدنا براء رضی اللہ عنہ کا ایک نر جانور تھا جو شخص جفتی کے لئے اسے مانگتا تھا وہ اسے دے دیتے تھے وہ کسی کو منع نہیں کرتے تھے اور وہ نر جانور کا معاوضہ وصول نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد بن دینار حرشی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔