مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْ عَسْبِ الْفَحْلِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے جن کا تعلق نر جانور کو جفتی کے لئے دینے ، فاحشہ عورت کی کمائی ، کاہن کی مٹھائی اور دیگر امور سے ہے
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ ، وَعَنْ ثَمَنِ الْمَيْتَةِ ، وَعَنْ لَحْمِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ ، وَعَنْ مَهْرِ الْبَغِيِّ ، وَعَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ ، وَعَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَمَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں میں سے نوکیلے دانتوں والے اور پرندوں میں سے ہر نوکیلے پنچوں والے ( جانوروں اور پرندوں کا گوشت کھانے ) سے منع کیا ہے اور مردار کی قیمت سے اور پالتو گدھوں کا گوشت ( کھانے ) سے اور فاحشہ عورت کی کمائی سے اور نر جانور کو جفتی کے لئے ( معاوضے کے عوض میں ) دینے سے اور ارجوان کی چادروں ( کو استعمال کرنے ) سے منع کیا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس روایت میں سے صرف پالتو گدھوں اور ارجوان کی چادروں والا حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔