عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ إِلَى السُّوقِ قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً ، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بازار کی طرف تشریف لے جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : ” اے اللہ ! میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی اور اس میں موجود چیزوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں اس بازار کے شر اور اس میں موجود چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اے اللہ ! میں اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں اس بازار میں تیری کوئی جھوٹی قسم اٹھاؤں یا گھاٹے کا سودا کروں“
وَفِي رِوَايَةٍ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ السُّوقِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفُسُوقِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي الْأَذْكَارِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں آپ نے فرمایا : ” اے اللہ ! میں اس بازار کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں کفر اور فسق سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس نوعیت سے متعلق احادیث اذکار سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس نوعیت سے متعلق احادیث اذکار سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔