مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ . باب: جب آدمی بازار میں داخل ہو ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 6333
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ إِلَى السُّوقِ قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً ، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً " . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بازار کی طرف تشریف لے جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : ” اے اللہ ! میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی اور اس میں موجود چیزوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں اس بازار کے شر اور اس میں موجود چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اے اللہ ! میں اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں اس بازار میں تیری کوئی جھوٹی قسم اٹھاؤں یا گھاٹے کا سودا کروں“