عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : أُشَيْمِطٌ زَانٍ ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهُ بِضَاعَتَهُ لَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ ، وَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ : " ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ " . فَذَكَرُهُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا ، سفید و سیاہ بالوں والا ( عمر رسید ) زانی ، غریب متکبر ، اور وہ شخص ، جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دیا ہو اور وہ اس سامان کو صرف اس کے نام کی قسم کے ہمراہ خریدے ، یا اس کے نام کی قسم کے ہمراہ اُسے فروخت کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، تا ہم معجم صغیر اور معجم اوسط میں ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کلام نہیں کرے گا ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ غَدًا : شَيْخٌ زَانٍ ، وَرَجُلٌ اتَّخَذَ الْأَيْمَانَ بِضَاعَةً فِي كُلِّ حَقٍّ وَبَاطِلٍ ، وَفَقِيرٌ مُخْتَالٌ مَزْهُوٌّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ کل ( قیامت کے دن ) اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر نہیں کرے گا بوڑھا زانی ، وہ شخص جو ہر حق اور باطل کی صورت میں سامان کو قسم کے عوض میں حاصل کرتا ہے اور غریب ’ متکبر ، خود پسند “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں صحیح سند کے ساتھ نقل کی ہے اس سے پہلے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں صحیح سند کے ساتھ نقل کی ہے اس سے پہلے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے ۔