حدیث نمبر: 6240
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ : كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَّجِرُونَ إِلَى الشَّامِ فِي الْبَحْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَأَعَادَهُ بِسَنَدِهِ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " يَتَّجِرُونُ فِي الْحَرَمِ " . ¤ رَوَاهُ عَنْ بُلَيْلِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُلَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سمندری راستے کے ذریعے شام کی طرف تجارت کے لئے جاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے معجم اوسط میں ۔ انہوں نے اسی سند کے ساتھ اس کو دہرایا ہے تا ہم وہاں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ حرم میں تجارت کرتے تھے “ ۔
یہ روایت انہوں نے بلیل بن اسحاق بن بلیل کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 6241
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ : حَمَلَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ نَاسًا فِي الْبَحْرِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمْرَ ، فَقَالَ : حَمَلَ نَاسًا لَيْسَ بَيْنَهُمْ ، وَبَيْنَ الْبَحْرِ إِلَّا أَلْوَاحٌ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنْ هَلَكُوا - أَوْ كَلِمَةٌ نَحْوُهَا - لَآخُذَنَّ دِيَتَهُمْ مِنْ ثَقِيفٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ . ¤
محمد محی الدین
حسن بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کو سمندری سفر پر لے کر گئے اس بات کی اطلاع سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے فرمایا : وہ لوگوں کو لے کر ایسی حالت میں گیا کہ لوگوں اور سمندر کے درمیان صرف چند تختیاں حائل تھیں اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اللہ کی قسم اگر وہ لوگ ہلاک ہو جاتے ( راوی کہتے ہیں : شاید یہ یا اس کی مانند کوئی کلمہ انہوں نے ارشاد فرمایا : ) تو میں نے ان لوگوں کی دیت ثقیف قبیلے کے لوگوں سے لینی تھی ( جو سیدنا عثمان بن العاص رضی اللہ عنہ کا قبیلہ ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔