حدیث نمبر: 6046
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( جانور کے ) پیٹ میں موجود بچے کو ذبح کرنا اس کی ماں کو ذبح کرنا ہی ہو گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 6047
وَعَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ إِذَا أَشْعَرَ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ : " إِذَا أَشْعَرَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( جانور کے ) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا جبکہ اس بچے کے بال آ چکے ہوں“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں ” جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 6048
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ إِذَا أَشْعَرَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالصَّغِيرِ خَلَا قَوْلَهُ : " إِذَا أَشْعَرَ " . وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( جانور کے ) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اس بچے کو ذبح کرنا شمار ہو گا جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں “ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے لیکن تدلیس کرنے والا ہے معجم اوسط کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حدیث نمبر: 6049
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جانور کے پیٹ میں موجود بچے کے ذبح کرنے کے بارے میں آپ نے یہ فرمایا ہے کہ اس کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 6050
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( جانور کے ) پیٹ میں بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بن ابولیلی ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے لیکن وہ ثقہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بن ابولیلی ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے لیکن وہ ثقہ ہے ۔
حدیث نمبر: 6051
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ ذَكَاةِ الْجَنِينِ فَقَالَ : " ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَلْبَسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جانور کے پیٹ میں موجود بچے کو ذبح کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : اس کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حلبس بن محمد ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حلبس بن محمد ہے اور وہ متروک ہے ۔