مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ ذَكَاةِ الْجَنِينِ . باب: ( جانور کے ) پیٹ میں موجود بچے کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6050
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( جانور کے ) پیٹ میں بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بن ابولیلی ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے لیکن وہ ثقہ ہے ۔