مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَيَوَانَاتِ الَّتِي لَا دَمَ لَهَا . باب: ان جانوروں کا بیان ، جن کا خون نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 6052
عَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كُلُّ دَابَّةٍ مِنْ دَوَابِّ الْبَرِّ ، وَالْبَحْرِ لَيْسَ لَهُ دَمٌ يَتَفَصَّدُ فَلَيْسَتْ لَهُ ذَكَاةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " يَنْعَقِدُ " . ¤ وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ نے ارشاد فرمایا ہے : ” خشکی اور سمندر کا ہر وہ جانور جس جانور کا (بہنے والا) خون نہ ہو، اس کے لیے (روایتی) ذبح کی ضرورت نہیں ہوتی۔“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے ایک لفظ ” ینعقد “ مختلف کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے ۔