حدیث نمبر: 6033
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلٍ وَاضِعٍ رِجْلَهُ عَلَى صَفْحَةِ شَاةٍ ، وَهُوَ يَحُدُّ شَفْرَتَهُ وَهِيَ تَلْحَظُ إِلَيْهِ بِبَصَرِهَا قَالَ : " أَفَلَا قَبْلَ هَذَا ؟ أَوَ يُرِيدُ أَنْ يُمِيتَهَا مَوْتَتَيْنِ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جس نے اپنا ایک پاؤں بکری کے پہلو پر رکھا ہوا تھا اور وہ چھری تیز کر رہا تھا اور بکری چھری کی طرف دیکھ رہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا یہ اس سے پہلے نہیں ہو سکتا تھا ؟ کیا یہ شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے ( یعنی بکری کو ) دو مرتبہ موت کا شکار کرے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6033
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11956)»