حدیث نمبر: 6020
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَأَكَلَ الصَّيْدَ فَلَا تَأْكُلْ ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ ، وَإِذَا أَرْسَلْتَهُ فَقَتَلَ ، وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى صَاحِبِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم اپنے کتے کو چھوڑو اور وہ شکار کو کھا لے تو تم اس شکار کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے یہ شکار اپنے لئے کیا ہو گا ، اور جب تم اسے چھوڑو اور وہ شکار کو مار دے اور اس نے خود اس میں سے نہ کھایا ہو ، تو تم اس شکار کو کھا لو کیونکہ وہ شکار اس نے اپنے آقا کے لئے کیا ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6020
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (2049)»
حدیث نمبر: 6021
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنِّي أُرْسِلُ كَلْبِي فَيُمْسِكُ ؟ قَالَ : " إِنْ أَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ ، وَإِنْ لَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میں اپنے کتے کو چھوڑتا ہوں وہ ( شکار کو ) پکڑ لیتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر وہ ( کتا ، اس میں سے ) کھا لیتا ہے ، تو تم اس ( شکار ) کو نہ کھاؤ اگر وہ نہیں کھاتا تو تم ( اس شکار ) کھا لو ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6021
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1212)»