کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: کمان کے ذریعے شکار کرنا
حدیث نمبر: 6017
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْكَ قَوْسُكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمہاری کمان جو چیز تمہیں لوٹا دے تم اسے کھا لو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6017
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6018
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدًا أَسْوَدَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَمُرُّ بِيَ ابْنُ السَّبِيلِ ، وَأَنَا فِي مَاشِيَةٍ لِسَيِّدِي فَأَسْقِي مِنْ أَلْبَانِهَا بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ ؟ قَالَ : " لَا " . قَالَ : فَإِنِّي أَرْمِي فَأُصْمِي ، وَأُنْمِي قَالَ : " كُلْ مَا أَصْمَيْتَ وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَظُنُّهُ الْقُرَشِيَّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک سیاہ فام غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : ابن سبیل ( یعنی کوئی مسافر ) میرے پاس سے گزرے اور میں اس وقت اپنے آقا کے جانوروں میں موجود ہوؤں ، تو کیا میں اپنے آقاؤں کی اجازت کے بغیر ان جانوروں کے دودھ میں سے کچھ پینے کے لئے دے سکتا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی نہیں ! اس شخص نے دریافت کیا : اگر میں تیر مارتا ہوں اور جانور میری نگاہ سے اوجھل نہیں ہوتا یا اوجھل ہو جاتا ہے ( تو حکم کیا ہو گا ؟ ) تو آپ نے فرمایا : جو تمہاری نگاہ سے اوجھل نہ ہو اسے تم کھا لو اور جو اوجھل ہو جائے اسے رہنے دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں راوی عثمان بن عبدالرحمن ہے میرا خیال ہے یہ قرشی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6018
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12370)»