کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
حدیث نمبر: 5893
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى فَقَالَ أَحَدُهُمَا : هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْآخَرُ : هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ فَقَالَ : " هُوَ مَسْجِدِي هَذَا " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ان دونوں میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور دوسرے کا یہ کہنا تھا اس سے مراد مسجد قباء ہے وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس سے مراد میری یہ مسجد ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5893
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 5894
وَفِي رِوَايَةٍ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ : " هُوَ مَسْجِدِي " . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسجد کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد میری مسجد ہے “ ۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5894
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5895
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمَسْجِدُ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى هُوَ مَسْجِدِي هَذَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” وہ مسجد جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے اس سے مراد میری یہ مسجد ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5895
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5896
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : انْطَلَقْتُ إِلَى مَسْجِدِ التَّقْوَى أَنَا ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَسَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَنَا : " انْطَلِقُوا نَحْوَ مَسْجِدِ التَّقْوَى " ، فَانْطَلَقْنَا نَحْوَهُ فَاسْتَقْبَلْنَا يَدَاهُ عَلَى كَاهِلَيْ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَثُرْنَا فِي وَجْهِهِ ، فَقَالَ : " مَنْ هَؤُلَاءِ يَا أَبَا بَكْرٍ ؟ " ، قَالَ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ ، وَسَمُرَةُ . . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أَمِينٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ ( بَرَاءَةٌ ) إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ مسجد تقویٰ کی طرف چل پڑے ، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ نے ہم سے فرمایا تم لوگ مسجد تقویٰ کی طرف چلو ! تو ہم لوگ اس کی طرف چل پڑے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے آئے آپ کا ایک ہاتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا اور دوسرا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا ، ہمیں آپ کا چہرہ مبارک چمکتا ہوا نظر آیا ، آپ نے دریافت کیا : یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے بتایا : عبداللہ بن عمر ہے ، ابوہریرہ ہے اور سمرہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ابوامین کی نقل کردہ حدیث کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس باب سے متعلق بقیہ احادیث سورت براءت کی تفسیر سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5896
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (522/2)»