مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى . باب: اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : انْطَلَقْتُ إِلَى مَسْجِدِ التَّقْوَى أَنَا ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَسَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَنَا : " انْطَلِقُوا نَحْوَ مَسْجِدِ التَّقْوَى " ، فَانْطَلَقْنَا نَحْوَهُ فَاسْتَقْبَلْنَا يَدَاهُ عَلَى كَاهِلَيْ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَثُرْنَا فِي وَجْهِهِ ، فَقَالَ : " مَنْ هَؤُلَاءِ يَا أَبَا بَكْرٍ ؟ " ، قَالَ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ ، وَسَمُرَةُ . . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أَمِينٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ ( بَرَاءَةٌ ) إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ مسجد تقویٰ کی طرف چل پڑے ، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ نے ہم سے فرمایا تم لوگ مسجد تقویٰ کی طرف چلو ! تو ہم لوگ اس کی طرف چل پڑے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے آئے آپ کا ایک ہاتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا اور دوسرا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا ، ہمیں آپ کا چہرہ مبارک چمکتا ہوا نظر آیا ، آپ نے دریافت کیا : یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے بتایا : عبداللہ بن عمر ہے ، ابوہریرہ ہے اور سمرہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ابوامین کی نقل کردہ حدیث کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس باب سے متعلق بقیہ احادیث سورت براءت کی تفسیر سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔