حدیث نمبر: 5892
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَدْخُلُ مَسْجِدَنَا هَذَا مُشْرِكٌ بَعْدَ عَامِنَا هَذَا إِلَّا أَهْلَ الْكِتَابِ وَخَدَمَهُمْ " ، وَفِي رِوَايَةٍ : " وَخَدَمَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اس سال کے بعد ہماری مسجد میں کوئی مشرک داخل نہیں ہو گا البتہ اہل کتاب اور ان کے خادموں کا معاملہ مختلف ہے “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تمہارے خادموں کا معاملہ مختلف ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5892
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند ( 339/3)»