حدیث نمبر: 5780
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ سے نکلا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے اس سر زمین کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے “ ۔
حدیث نمبر: 5781
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِنَّ اللَّهَ قَدْ طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ إِنْ لَمْ تُضِلُّهُمُ النُّجُومُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ ، وَالثَّوْرِيُّ ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْأَدَبِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو شرک سے پاک کر دیا ہے اگر ستارے ان لوگوں کو گمراہ نہ کریں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں کتاب الادب میں
یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ منقول ہے ۔

حدیث نمبر: 5782
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الشَّيَاطِينَ قَدْ يَئِسَتْ أَنْ تُعْبَدَ بِبَلَدِي هَذَا - يَعْنِي الْمَدِينَةَ - ، وَبِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ ، وَلَكِنَّ التَّحْرِيشَ بَيْنَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ السَّكَنُ بْنُ هَارُونَ الْبَاهِلِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک شیاطین اس بات سے مایوس ہو گئے کہ میرے اس شہر میں ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مدینہ منورہ تھا ) اور جزیرہ عرب میں ان کی عبادت کی جائے البتہ وہ تمہارے درمیان اختلافات پیدا کریں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سکن بن ہارون باہلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سکن بن ہارون باہلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔