مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ تَطْهِيرِهَا مِنَ الشِّرْكِ . باب: اس ( مدینہ منورہ ) کا شرک کا پاک ہونا
حدیث نمبر: 5782
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الشَّيَاطِينَ قَدْ يَئِسَتْ أَنْ تُعْبَدَ بِبَلَدِي هَذَا - يَعْنِي الْمَدِينَةَ - ، وَبِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ ، وَلَكِنَّ التَّحْرِيشَ بَيْنَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ السَّكَنُ بْنُ هَارُونَ الْبَاهِلِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک شیاطین اس بات سے مایوس ہو گئے کہ میرے اس شہر میں ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مدینہ منورہ تھا ) اور جزیرہ عرب میں ان کی عبادت کی جائے البتہ وہ تمہارے درمیان اختلافات پیدا کریں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سکن بن ہارون باہلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔