مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ تَطْهِيرِهَا مِنَ الشِّرْكِ . باب: اس ( مدینہ منورہ ) کا شرک کا پاک ہونا
حدیث نمبر: 5781
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِنَّ اللَّهَ قَدْ طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ إِنْ لَمْ تُضِلُّهُمُ النُّجُومُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ ، وَالثَّوْرِيُّ ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْأَدَبِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو شرک سے پاک کر دیا ہے اگر ستارے ان لوگوں کو گمراہ نہ کریں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں کتاب الادب میں
یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ منقول ہے ۔