کتب حدیث › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب › باب: قربانی کے دن قربانی کرنے کا بیان
❮
❯
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ وَقَفَ بَيْنَ الْجَمْرَتَيْنِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ وَذَلِكَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ : " هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ; ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْجُمْهُورُ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : کہ جو حج آپ نے کیا تھا اس حج کے دوران قربانی کے دن آپ دو جمروں کے درمیان ٹھہر گئے اور آپ نے ارشاد فرمایا : یہ حج اکبر کا دن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن عطاء ہے ، جسے امام أحمد نے اور جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5609
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1102)»
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَوْمُ النَّحْرِ يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَاضِي حَلَبَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قربانی کا دن حج اکبر کا دن ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر ہے ، جو حلب کا قاضی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5610
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «أخرجه صحيح البخاري برقم: 4380، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2958، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1946، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7917، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1430، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3329، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5994»
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ وَقَالَ : " نَحَرْتُ هَاهُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ ; فَانْحَرُوا فِي مَنَازِلِكُمْ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کے قریب قربانی کی تھی آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے یہاں قربانی کر لی ہے ویسے پورا منی قربانی کرنے کی جگہ ہے تم لوگ اپنی اپنی رہائشی جگہ پر قربانی کر لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن حجاج ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5611
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف