حدیث نمبر: 5611
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ وَقَالَ : " نَحَرْتُ هَاهُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ ; فَانْحَرُوا فِي مَنَازِلِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کے قریب قربانی کی تھی آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے یہاں قربانی کر لی ہے ویسے پورا منی قربانی کرنے کی جگہ ہے تم لوگ اپنی اپنی رہائشی جگہ پر قربانی کر لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن حجاج ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5611
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف