حدیث نمبر: 5427
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ مَنْ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحَ إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ وَإِلَى جَانِبِهِ بِلَالٌ بِيَدِهِ عُودٌ عَلَيْهِ ثَوْبٌ يُظِلُّ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے اس شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دیکھا تھا جب آپ ترویہ کے دن منٰی کی طرف تشریف لے جا رہے تھے ۔ آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ موجود تھے ان کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی جس پر کپڑا لگا ہوا تھا وہ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سایہ کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 5428
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ : عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ تَقَدَّمَ مَوْكِبَهُ وَإِلَى جَانِبِهِ بِلَالٌ مَعَهُ ثَوْبٌ مَعْصُوبٌ عَلَى عُودٍ يَسْتُرُهُ مِنَ ( حَرِّ ) الشَّمْسِ . ¤ وَفِي الْإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا : عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : آپ مکہ سے منیٰ کی طرف ترویہ کے دن روانہ ہوئے تو آپ سے آگے کچھ افراد پیدل اور سوار ہو کر چلے گئے تھے ، آپ کے پہلو میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ موجود تھے ، جن کے پاس ایک کپڑا تھا جو لکڑی پر کپڑا لگا ہوا تھا وہ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دھوپ کی تپش سے بچا رہے تھے ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔