کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: احرام والے شخص کا تھیلی باندھنا باغ میں داخل ہونا اور خوشبودار پھول کو سونگھنا
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِالْهِمْيَانِ لِلْمُحْرِمِ بَأْسًا . ¤ رَوَى ذَلِكَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ احرام والے شخص کے لئے تھیلی باندھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمُحْرِمِ يَدْخُلُ الْبُسْتَانَ وَيَشُمُّ الرَّيْحَانَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الزَّنْتَانِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ ، وَذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ أَبَا الْوَلِيدِ بْنَ الزَّنْتَبَانِ ، وَهُوَ فِي طَبَقَتِهِ ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ احرام والے شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں : وہ باغ میں داخل ہو کے پھول کو سونگھ سکتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن زنتان ہے ۔ میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔ ابن حبان نے کتاب ” الثقات “ میں ابوالولید بن زنتبان کا ذکر کیا ہے ، اور وہ اسی کے طبقے سے تعلق رکھتا ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وہی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔