مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ التَّظْلِيلِ عَلَى الْمُحْرِمِ . باب: احرام والے شخص پر سایہ کرنا
حدیث نمبر: 5428
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ : عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ تَقَدَّمَ مَوْكِبَهُ وَإِلَى جَانِبِهِ بِلَالٌ مَعَهُ ثَوْبٌ مَعْصُوبٌ عَلَى عُودٍ يَسْتُرُهُ مِنَ ( حَرِّ ) الشَّمْسِ .
وَفِي الْإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا : عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ .
محمد محی الدین
امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : آپ مکہ سے منیٰ کی طرف ترویہ کے دن روانہ ہوئے تو آپ اپنے قافلے سے آگے چل رہے تھے ، آپ کے پہلو میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ موجود تھے ، جن کے پاس ایک کپڑا تھا جو لکڑی پر کپڑا لگا ہوا تھا وہ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دھوپ کی تپش سے بچا رہے تھے ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔