کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: کچھ روزہ داروں کا اپنے روزے میں سے حصہ صرف بھوک ہوتی ہے
حدیث نمبر: 5232
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رُبَّ صَائِمٍ حَظُّهُ مِنْ صِيَامِهِ الْجُوعُ وَالْعَطَشُ ، وَرُبَّ قَائِمٍ حَظُّهُ مِنْ قِيَامِهِ السَّهَرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کچھ روزے داروں کا ان کے روزوں میں سے حصہ صرف بھوک اور پیاس ہوتی ہے ، اور کچھ نوافل ادا کرنے والوں کا ان کے نوافل میں سے حصہ صرف رات کو جاگنا ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔