مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّهْنِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا تیل لگانا
حدیث نمبر: 4973
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُصْبِحَ يَوْمَ صَوْمِي دَهِينًا مُتَرَجِّلًا ، وَلَا تُصْبِحْ يَوْمَ صَوْمِكَ عَبُوسًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ جس دن میں نے روزہ رکھا ہوا ہو میں تیل لگایا کروں اور کنگھی کر کے رکھا کروں تو تم اپنے روزے کے دن ماتھے پر بل ڈال کے نہ رکھا کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔