کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: رمضان میں بھلائی کے کام کرنا اور انہیں کثرت سے کرنا
حدیث نمبر: 4838
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ أَطْلَقَ كُلَّ أَسِيرٍ ، وَأَعْطَى كُلَّ سَائِلٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَنْ يَتَصَدَّقُ وَهُوَ صَائِمٌ ، أَوْ يَعُودُ مَرِيضًا ، أَوْ يَشْهَدُ جِنَازَةً إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب رمضان کا مہینہ شروع ہو جاتا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر قیدی کو چھوڑ دیتے تھے ، اور ہر مانگنے والے کو عطا کیا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : روزے کی حالت میں صدقہ کرنے یا بیمار کی عیادت کرنے یا جنازے میں شریک ہونے سے متعلق احادیث آگے آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4838
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (968)»