کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: عورت کا اپنے شوہر کے گھر میں سے صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4761
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَصَدَّقِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ ; ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ نہ کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے ، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : یہ ان افراد میں سے ایک ہے ، جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4761
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4762
وَعَنْ أُمِّ سَعِدٍ قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، الْمَرْأَةُ تُعْطِي الشَّيْءَ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا صَدَقَةً ، فَهُوَ لَهَا أَوْ لِزَوْجِهَا ؟ قَالَتْ : " هُوَ بَيْنَهُمَا " حَدَّثَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ قُلْتُ : لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ : إِذَا أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ فَلَهُ أَجْرُهُ وَلَهَا مِثْلُ ذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
ام سعد بیان کرتی ہیں : میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے کہا: اے ام المؤمنین عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی چیز صدقہ کے طور پر دے سکتی ہے کیا اس کا ثواب عورت کو ملے گا یا اس کے شوہر کو ملے گا ؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ان دونوں کو ملے گا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بیان کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں کہتا ہوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث ” صحیح “ میں منقول ہے : ” جب عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی خرابی پیدا کیے بغیر صدقہ کرے تو مرد کو اس کا اجر ملے گا ، اور عورت کو اس کی مانند اجر ملے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4762
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف