مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ صَدَقَةِ الْمَرْأَةِ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا . باب: عورت کا اپنے شوہر کے گھر میں سے صدقہ کرنا
وَعَنْ أُمِّ سَعِدٍ قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، الْمَرْأَةُ تُعْطِي الشَّيْءَ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا صَدَقَةً ، فَهُوَ لَهَا أَوْ لِزَوْجِهَا ؟ قَالَتْ : " هُوَ بَيْنَهُمَا " حَدَّثَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ قُلْتُ : لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ : إِذَا أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ فَلَهُ أَجْرُهُ وَلَهَا مِثْلُ ذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤ام سعد بیان کرتی ہیں : میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے کہا: اے ام المؤمنین عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی چیز صدقہ کے طور پر دے سکتی ہے کیا اس کا ثواب عورت کو ملے گا یا اس کے شوہر کو ملے گا ؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ان دونوں کو ملے گا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بیان کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں کہتا ہوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث ” صحیح “ میں منقول ہے : ” جب عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی خرابی پیدا کیے بغیر صدقہ کرے تو مرد کو اس کا اجر ملے گا ، اور عورت کو اس کی مانند اجر ملے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔