کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو شخص بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرے
حدیث نمبر: 4759
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ ، وَاللَّهُ يُحِبُّ إِغَاثَةَ اللَّهْفَانِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ - وَقَالَ : يُخْطِئُ - وَابْنُ عَدِيٍّ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى كَذَلِكَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا اسے کرنے والے کی مانند ہے ، اور اللہ تعالیٰ محتاج کی مدد کرنے کو پسند کرتا ہے “ ۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے ۔ ابن عدی نے بھی اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اسی طرح نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4759
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4760
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنْ سَهْلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ . ¤ قُلْتُ : وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْعِلْمِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا اسے کرنے والے کی مانند ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں : سہل کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ، اس باب سے متعلق دیگر احادیث علم سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4760
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2405)»