حدیث نمبر: 4759
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ ، وَاللَّهُ يُحِبُّ إِغَاثَةَ اللَّهْفَانِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ - وَقَالَ : يُخْطِئُ - وَابْنُ عَدِيٍّ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى كَذَلِكَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا اسے کرنے والے کی مانند ہے ، اور اللہ تعالیٰ محتاج کی مدد کرنے کو پسند کرتا ہے “ ۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے ۔ ابن عدی نے بھی اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اسی طرح نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4759
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف