کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو شخص کوئی پودا لگاتا ہے یا کوئی عمارت بناتا ہے
حدیث نمبر: 4739
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ بَنَى بُنْيَانًا مِنْ غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ ، أَوْ غَرْسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ زَبَّانُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کوئی ظلم یا زیادتی کیے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے ، یا کوئی ظلم اور زیادتی کیے بغیر کوئی پودا لگاتا ہے ، تو اسے ایسا اجر ملتا ہے ، جو اس وقت تک جاری رہتا ہے ، جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان ہے ، جسے ابوحاتم نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4739
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (438/3)»
حدیث نمبر: 4740
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا ، وَلَا يَزْرَعُ زَرْعًا ; فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ ، وَلَا طَائِرٌ ، وَلَا شَيْءٌ إِلَّا كَانَ لَهُ أَجْرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْبِنَاءِ ، وَالْغَرْسِ فِي الْبَيْعِ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جَابِرٍ فِي بَابِ السَّخَاءِ قَبْلَ هَذَا بِيَسِيرٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے ، یا کوئی کھیت لگاتا ہے ، اور پھر اس میں سے کوئی انسان یا پرندہ یا کوئی بھی اور چیز کچھ کھا لیتے ہیں تو اس شخص کو اجر ملے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : عمارت تعمیر کرنے یا پودا لگانے سے متعلق دیگر احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں آگے آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث سخاوت سے متعلق باب میں اس سے پہلے گزر چکی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4740
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن