مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ غَرَسَ غَرْسًا أَوْ بَنَى بُنْيَانًا . باب: جو شخص کوئی پودا لگاتا ہے یا کوئی عمارت بناتا ہے
حدیث نمبر: 4739
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ بَنَى بُنْيَانًا مِنْ غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ ، أَوْ غَرْسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ زَبَّانُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کوئی ظلم یا زیادتی کیے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے ، یا کوئی ظلم اور زیادتی کیے بغیر کوئی پودا لگاتا ہے ، تو اسے ایسا اجر ملتا ہے ، جو اس وقت تک جاری رہتا ہے ، جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان ہے ، جسے ابوحاتم نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔