کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جو شخص کوئی ایسی چیز صدقہ کرے ، جسے وہ خود ناپسند کرتا ہو
حدیث نمبر: 4627
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَتَصَدَّقَ بِلَحْمٍ مُنْتِنٍ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَتَتَصَدَّقِينَ بِمَا لَا تَأْكُلِينَ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ خَالِدٌ الْقَسْرِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے ایک بودار گوشت صدقہ کرنے کا ارادہ کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تم ایسی چیز صدقہ کرنے لگی ہو جسے تم خود نہیں کھاتی ہو ؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد قسری ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد قسری ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
حدیث نمبر: 4628
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبٌّ ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَا نُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ ؟ قَالَ : " لَا تُطْعِمُوهُمْ مَا لَا تَأْكُلُونَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ تحفہ کے طور پر پیش کی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم اسے مسکینوں کو نہ کھلا دیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا : تم انہیں وہ چیز نہ کھلاؤ جو تم خود نہیں کھاتے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔