مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَصَدَّقَ بِمَا يَكْرَهُ . باب: جو شخص کوئی ایسی چیز صدقہ کرے ، جسے وہ خود ناپسند کرتا ہو
حدیث نمبر: 4628
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبٌّ ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَا نُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ ؟ قَالَ : " لَا تُطْعِمُوهُمْ مَا لَا تَأْكُلُونَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ تحفہ کے طور پر پیش کی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم اسے مسکینوں کو نہ کھلا دیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا : تم انہیں وہ چیز نہ کھلاؤ جو تم خود نہیں کھاتے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔