حدیث نمبر: 4629
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ : لَمَّا رَآنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَمْسِكُ مَالًا إِنَّمَا أُنْفِقُهُ قَالَ لِي : " يَا جَرِيرُ ، لَا عَلَيْكَ أَنْ تُمْسِكَ عَلَيْكَ مَالَكَ ، فَإِنَّ لِهَذَا الْأَمْرِ مُدَّةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں نے کوئی مال نہیں رکھا میں نے اسے خرچ کر دیا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اے جریر ! تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا اگر تم اپنا مال اپنے پاس رکھو کیونکہ اس معاملے کی مدت ہے ( یعنی ابھی زندگی باقی ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4629
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف