کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 4577
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلَاثٌ - وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنْ كُنْتُ لَحَالِفًا عَلَيْهِنَّ - : لَا يَنْقُصَنَّ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ ; فَتَصَدَّقُوا ، وَلَا يَعْفُو عَبْدٌ عَنْ مَظْلَمَةٍ [ يَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ ]إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَا يَفْتَحُ عَبْدٌ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ طَرِيقٌ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَقَالَ : إِنَّ الرِّوَايَةَ هَذِهِ أَصَحُّ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین چیزیں ہیں اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر میں چاہوں تو ان پر حلف بھی اٹھا سکتا ہوں یہ کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی تو تم لوگ صدقہ کیا کرو اور جب بھی کوئی بندہ کوئی زیادتی معاف کرتا ہے ، اور اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہو ، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کرے گا ، اور جو بندہ مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے اللہ تعالٰی اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام یان نہیں کیا گیا ہے ۔ امام بزار نے اسے ایک اور سند کے ساتھ ابوسلمہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے۔ یہ روایت مستند ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4577
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلي فى المسند (849) اخرجه الامام احمد فى المسند (1674) اخرجه الامام البزار فى المسند، (929)»
حدیث نمبر: 4578
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ أَحَدٌ يُظْلَمُ بِمَظْلَمَةٍ فَيَدَعُهَا لِلَّهِ إِلَّا زَادَهُ بِهَا عِزًّا ، وَتَصَدَّقُوا فَإِنَّهُ مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ ، وَلَكِنْ تَزِيدُ فِيهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَشَارَ إِلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کے ساتھ کوئی زیادتی کی جائے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اسے چھوڑ دے تو اللہ تعالیٰ اس وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے ، اور تم لوگ صدقہ کرو کیونکہ صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا بلکہ اس میں اضافہ کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے ضعیف ہونے کی طرف انہوں نے اشارہ کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4578
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام البزار فى المسند (930)»
حدیث نمبر: 4579
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ ، وَلَا عَفَا رَجُلٌ عَنْ مَظْلِمَةٍ إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا ، فَاعْفُوا يُعِزَّكُمُ اللَّهُ ، وَلَا فَتَحَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ دُوَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا اور جب آدمی کوئی زیادتی معاف کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے ، تو تم معاف کر دیا کرو اللہ تعالیٰ تمہیں عزت عطا کرے گا ، اور جو شخص اپنی ذات کے حوالے سے مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن دوید ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4579
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (142)»