کتب حدیث › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب › باب: عطیہ دے کر لوگوں کی تالیف قلب کرنا
❮
❯
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْلِمُ لِلشَّيْءِ مِنَ الدُّنْيَا لَا يُسْلِمُ إِلَّا لَهُ ، فَمَا يُمْسِي حَتَّى يَكُونَ الْإِسْلَامُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک بھی یہ فرماتے ہیں : کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تھا وہ صرف دنیاوی فائدے کے لئے اسلام قبول کرتا تھا اس کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے صرف یہی ہوتی تھی ، لیکن شام ہونے سے پہلے اسلام اس کے نزدیک دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے زیادہ محبوب ہو چکا ہوتا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4571
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3750)»
وَفِي رِوَايَةٍ : إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّيْءَ لِلدُّنْيَا فَيُسْلِمُ لَهُ - وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ صِحَاحٌ .
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیا کی کوئی چیز مانگتا تھا اور اسی کی وجہ سے اسلام قبول کرتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4572
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3880)»