مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ تَأَلُّفِ النَّاسِ بِالْعَطِيَّةِ . باب: عطیہ دے کر لوگوں کی تالیف قلب کرنا
حدیث نمبر: 4571
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْلِمُ لِلشَّيْءِ مِنَ الدُّنْيَا لَا يُسْلِمُ إِلَّا لَهُ ، فَمَا يُمْسِي حَتَّى يَكُونَ الْإِسْلَامُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک بھی یہ فرماتے ہیں : کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تھا وہ صرف دنیاوی فائدے کے لئے اسلام قبول کرتا تھا اس کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے صرف یہی ہوتی تھی ، لیکن شام ہونے سے پہلے اسلام اس کے نزدیک دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے زیادہ محبوب ہو چکا ہوتا تھا ۔ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیا کی کوئی چیز مانگتا تھا اور اسی کی وجہ سے اسلام قبول کرتا تھا ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں ۔