مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ تَأَلُّفِ النَّاسِ بِالْعَطِيَّةِ . باب: عطیہ دے کر لوگوں کی تالیف قلب کرنا
حدیث نمبر: 4572
وَفِي رِوَايَةٍ : إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّيْءَ لِلدُّنْيَا فَيُسْلِمُ لَهُ - وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ صِحَاحٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیا کی کوئی چیز مانگتا تھا اور اسی کی وجہ سے اسلام قبول کرتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔