کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جو زکوۃ ادا کرے اور مہمان نوازی کرے
عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الشُّحِّ : مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ ، وَقَرَى الضَّيْفَ ، وَأَعْطَى فِي النَّوَائِبِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی ، وہ بخل سے لاتعلق ہو گا ، جو شخص اپنے مال کی زکوۃ اپنی خوش دلی سے ادا کرے ، اور وہ مہمان نوازی کرے ، اور ( کسی کو ) مشکل میں کچھ دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وُقِيَ شُحَّ نَفْسِهِ : مَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ ، وَقَرَى الضَّيْفَ ، وَأَعْطَى فِي النَّائِبَةِ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا خالد بن زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین جس شخص میں ہوں گی ، اُسے نفس کے بخل سے بچا لیا گیا ، جو شخص زکوۃ ادا کرے اور مہمان نوازی کرے اور ( کسی کو ) مشکل کے وقت کچھ دے “ ۔
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ : " بَرِئَ مِنَ الشُّحِّ مَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ ، وَقَرَى الضَّيْفَ ، وَأَعْطَى فِي النَّائِبَةِ " . ¤ رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” وہ شخص بخل سے بری ہو جاتا ہے ، جو زکوۃ ادا کرتا ہے ، مہمان نوازی کرتا ہے ، اور مشکل کے وقت کچھ دیتا ہے “ ۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔