مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ وَقَرَى الضَّيْفَ . باب: اس شخص کا بیان جو زکوۃ ادا کرے اور مہمان نوازی کرے
حدیث نمبر: 4363
عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الشُّحِّ : مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ ، وَقَرَى الضَّيْفَ ، وَأَعْطَى فِي النَّوَائِبِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی ، وہ بخل سے لاتعلق ہو گا ، جو شخص اپنے مال کی زکوۃ اپنی خوش دلی سے ادا کرے ، اور وہ مہمان نوازی کرے ، اور ( کسی کو ) مشکل میں کچھ دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔