مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ أَخْذِ الزَّكَاةِ مِنَ الْعَطَاءِ . باب: تنخواہ میں سے زکوۃ وصول کرنا
حدیث نمبر: 4362
عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ يُعْطِينَا الْعَطَاءَ ثُمَّ يَأْخُذُ زَكَاتَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هُبَيْرَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
ہبیرہ بن یریم نے ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے : وہ ہمیں تنخواہ دیتے تھے ، اور پھر اس کی زکوۃ وصول کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف ہبیرہ نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔