مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ وَقَرَى الضَّيْفَ . باب: اس شخص کا بیان جو زکوۃ ادا کرے اور مہمان نوازی کرے
حدیث نمبر: 4364
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وُقِيَ شُحَّ نَفْسِهِ : مَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ ، وَقَرَى الضَّيْفَ ، وَأَعْطَى فِي النَّائِبَةِ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا خالد بن زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین جس شخص میں ہوں گی ، اُسے نفس کے بخل سے بچا لیا گیا ، جو شخص زکوۃ ادا کرے اور مہمان نوازی کرے اور ( کسی کو ) مشکل کے وقت کچھ دے “ ۔