کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو شخص جنبی ہو جائے اور پھر غسل کرنے سے پہلے انتقال کر جائے
حدیث نمبر: 4079
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْحَوَارِيِّ - رَجُلًا مِنَ الْحَبَشَةِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - أَتَى أَهْلَهُ ، فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ : اغْسِلُونِي غَسْلَتَيْنِ : غَسْلَةً لِلْجَنَابَةِ ، وَغَسْلَةً لِلْمَوْتِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْحَاقُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
اسحاق بن حارث بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا خالد بن حواری رضی اللہ عنہ کو دیکھا جن کا تعلق حبشہ سے تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ صحبت کی ، جب ان کی وفات کا وقت آیا تو انہوں نے فرمایا : تم لوگ مجھے دو مرتبہ غسل دینا ایک مرتبہ جنابت کا غسل ہو گا ، اور ایک مرتبہ موت کا ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اسحاق نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4079
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4080
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُصِيبَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَحَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ وَهُمَا جُنُبٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تُغَسِّلُهُمَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ نے جنابت کی حالت میں جام شہادت نوش کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان دونوں کو غسل دے رہے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4080
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔