مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَجْنُبُ ثُمَّ يَمُوتُ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ . باب: جو شخص جنبی ہو جائے اور پھر غسل کرنے سے پہلے انتقال کر جائے
حدیث نمبر: 4080
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُصِيبَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَحَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ وَهُمَا جُنُبٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تُغَسِّلُهُمَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ نے جنابت کی حالت میں جام شہادت نوش کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان دونوں کو غسل دے رہے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔