مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ وَلَا مَحْرَمَ لَهَا فِيهِمْ . باب: جب عورت مردوں کے ساتھ ہو اور انتقال ہو جائے ، اور مردوں میں کوئی اس کا محرم موجود نہ ہو
حدیث نمبر: 4081
عَنْ سِنَانِ بْنِ غَرَفَةَ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الرَّجُلِ يَمُوتُ مَعَ النِّسَاءِ ، وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ وَلَيْسَ لَهُمَا مَحْرَمٌ ; قَالَ : " يُيَمَّمَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ وَاقَدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سنان بن غرفہ رضی اللہ عنہ جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں : جو خواتین کے ساتھ موجود ہوتا ہے ، اور انتقال کر جاتا ہے ، یا کوئی عورت مردوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے ، اور انتقال کر جاتی ہے ، اور ان دونوں کا کوئی محرم نہیں ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے انہیں تیمم کروا دیا جائے گا -
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن یزید بن واقد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔